اسٹیل مل ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
فائل فوٹواسٹیل مل ملازمین نے ملازمت سے فارغ کئے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے ملازمین کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی دو رکنی بینج پیر سے سماعت کرےگا۔
پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین نے ملازمت سے فارغ کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 2006 میں اسٹیل ملز کی پرائیویٹائزیشن کےلئے اصول وضع کیے تھے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسٹیل ملز کو پرائیویٹ کرنے سے پہلے معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ(سی سی آئی) میں لایا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو پرائیویٹ کرنے کےلئے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی(ای سی سی) میں فیصلہ کیا۔ اسٹیل ملز ملازمین کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سےا ستدعا کی گئی وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز اورملازمین سے متعلق غیرقانونی اقدام سے روکا جائے۔
ملازمین کی جانب سے درخواست کی فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلی۔
ملازمین کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیرکو کرے گا۔
گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل مل کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی تھی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔